ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 130 روپے اضافے سے 96 ہزار 280 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1789 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.