ملک بھر میں کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 20.22 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ حیدرآباد میں یہ شرح 3.32 فیصد رہی۔
وزارت صحت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ شمالی علاقوں گلگت، اسکردو، غذر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
میرپور آزاد کشمیر میں کورونا کی شرح 10 فیصد رہی۔ اسلام آباد میں کورونا کی شرح 4.56 جبکہ لاہور 7.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ میں کورونا کی شرح 1.47 فیصد جبکہ پشاور میں 3.53 اور صوابی 2.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بنوں، مردان، ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔
وزارت صحت کے مطابق ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے کم رہی۔ اس کے علاوہ بہاولپور، سوات اور نوشہرہ میں کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.