
ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی آگئی ہے تاہمحیدرآباد میں کیس بڑھنے لگے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1374 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 164 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
کراچی میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 3 فیصد، سندھ بھر میں 4.6 فیصد، لاہور میں 3 اعشاریہ 4 فیصد، فیصل آباد میں 2 فیصد اور پنجاب بھر میں شرح 1.7 فیصد رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح دو فیصد سے زائد رہی جبکہ ایک ہزار 16 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔
Comments are closed.