بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایل این جی پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ

ایل این جی پاور پلانٹس کی مارچ 2022 تک نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث پلانٹس کی خریداری کے لیے سرمایہ کار پاکستان نہیں آسکے۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے امید ظاہرکی کہ انٹرنیشنل سرمایہ کار پاور پلانٹس کے لیے بھاری رقم ادا کریں گے۔

قائمہ کمیٹی نے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری جلد مکمل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.