اسلام آباد: سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے ، جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 8 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 950 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 321 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 360 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 287 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 187 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 153 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 67 ہزار 91 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار 225 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 80 ہزار 93 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 971 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار 211 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 41 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 673 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 456 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 87 ہزار 304 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 801 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 30 ہزار 289 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 328 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 145 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 622 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 141 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.