اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 955 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 222 مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 87 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 352 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 557 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 52 ہزار 572 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 97 لاکھ 19 ہزار 686 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 62 ہزار 295 ہوچکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 480 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 512 مریض پورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 770 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 584 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 632 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 58 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 931 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 326 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 739 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 69 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 344 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 14فیصد پر آ گئی ہے۔
Comments are closed.