جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک بھر میں الیکشن عمل کا باضابطہ آغاز، کاغذات نامزدگی کا اجراء

ملک بھر میں الیکشن عمل کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی کئی امیدواروں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے این اے 194 لاڑکانہ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

اسی دوران پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پنجاب بار کونسل نے حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر تحفظات ظاہر کیے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بار کونسلز کے الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کے بعد سُنے جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں 3 بڑی سیاسی پارٹیوں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کی مختلف بارز کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.