پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31 ہوگئی اور 11,560 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز32 ہزار726 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 244,340، پنجاب میں 156,404 ،بلوچستان میں 18,798، خیبرپختونخواہ 66,451، گلگت بلتستان میں 4,909، اسلام آباد میں 41,176 اور آزاد کشمیر میں 8,953 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 78 لاکھ 48 ہزار 316 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43 ہزار 381 ٹیسٹ کے دوران 1,644 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 46 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,133 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,969، پنجاب 4,681، خیبرپختونخوا 1,879، اسلام آباد 476، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 194 اورآزاد کشمیر میں 259 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 96 ہزار 745 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 20 لاکھ40 ہزار 198 افراد متاثر، 22 لاکھ 1 ہزار 43افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 38 لاکھ 69 ہزار452 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران مزید 46 اموات، 16 سو سے زائد کیسز رپورٹ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.