بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا: شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سپریم کورٹ کی رائے پر   ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے، ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی، حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں، حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔

رہنما پی پی پی پی نے کہا کہ حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.