وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں شہباز گل نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف سمیت ہر شخص کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ دو دن سے دیکھ رہا ہوں بڑے لوگ پریشان ہیں، جس نے چوری کی ہوگی تو وہ پریشان تو ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان ایک ایک پیسے کا حساب دیتے ہیں اور حساب بھی لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سسٹم 70 سال سےخراب ہے، ایک دم صحیح نہیں ہوسکتا۔
Comments are closed.