ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 16 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 81 کروڑ ڈالر اضافے سے 25 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
یورو بانڈ کی فروخت سے حاصل ہونے والے ایک ارب چار کروڑ موصول ہوئے تاہم قرضوں کی ادائیگی کے سبب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 84 کروڑ ڈالر اضافے سے 18 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کی ذخائر 2 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
Comments are closed.