بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں: شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 119روپے 80 پیسے لیٹر ہوگئی ہے جبکہ بجٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے سوال کیا کہ اب قیمت عالمی منڈی کےباعث بڑھائی تو گزشتہ 2 بار قیمت بڑھانے کی وجہ کیا تھی؟ 

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کاحتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر روز کسی نہ کسی چیز کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاتی ہے، عوام پہلے ہی اس حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی نے سوال اُٹھایا کہ کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی؟ 

شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے، حکومت عوام پر رحم کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.