بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23.51 فیصد ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

شہرِ قائد میں 7 ہزار 996 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 880 مثبت آئے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 950 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 321 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

حیدر آباد 1 ہزار 116 فراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 162 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 24 گھنٹوں میں 4 اعشاریہ 10 فیصد سے بڑھ کر 6 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں 11 ہزار 262 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین 13 اعشاریہ 66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے 18 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد زیادہ بیمار ملازمین کو کلفٹن کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

صوبے میں 20 ہزار 475 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 797 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 24 افراد انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 80 ہزار 93 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 971 ہو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.