
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جہاں دنیا بھر سے مہمان مدعو کئے گئے تھے وہاں غیر متوقع ایک بن بلائے مہمان کی آمد نے سب کو حیران کردیا۔
یہ بن بلایا مہمان ملکہ کو الوادع کہنے سیدھا ان کے تابوت تک جا پہنچا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی اکاؤنٹس سے شیئر کی جارہی ہے۔
شاہی گھرانے کے افراد کی موجودگی میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران انکے تابوت پر رکھے گئے پھولوں کے درمیان ہاتھ سے لکھے گئے خط پر ایک ’مکڑی‘ کو چلتے دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جس خط پر مکڑی چل رہی تھی وہ ملکہ الزبتھ کے بیٹے اور برطانیہ کے نئے شاہ چارلس نے لکھا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین اس مکڑی کی قسمت پر رشک کرتے ہوئے اسے’بہت ہی خوش نصیب‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔
ملکہ الزبتھ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر سے آئے سربراہان مملکت، اہم شخصیات، برطانیہ کے سینئر سیاستدان اور سابق وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔
Comments are closed.