بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ اور کیٹ مڈلٹن بھی میگھن کے نقش قدم پر چل پڑیں

برطانوی شاہی خاندان کی شہزادی کیتھرین مڈلٹن اور ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے ایک اسپیشل ٹی وی شو ریکارڈ کروانے کا منصوبہ ٹھیک اُسی دن بنایا گیا ہے جس دن میگھن مارکل کا اوپرا انٹرویو نشر کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے صحت کے عالمی دن  کی مناسبت سے ایک پروگرام ریکارڈ کروایا جائے گا جسے برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب اسی دن میگھن مارکل کا انٹرویو معروف میزبان اوپرا ونفرے کے ساتھ نشر کیے جانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری کے ملکہ الزبتھ سے توہین آمیز رویے پر اُن کے بڑے بھائی پرنس ولیم دلبرداشتہ ہو گئے۔

ملکہ الزبتھ اور کیٹ کا یہ خصوصی پروگرام مارچ کے مہینے کی 7 تاریخ کو نشر کیا جائے گا۔

شاہی خادان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس خصوصی شو میں پرنس چارلس، کمیلا، دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج اور صوفیا ویکسس بھی شرکت کریں گی۔

برطانوی ملکہ الیزبتھ دوم شاہی خاندان کو خیر باد کہنے والے شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مرکل سے شاہی القاب اور سرپرستی چھین لینا چاہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کی جانب سے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو کی ریکارڈنگ مکمل ہو گئی ہے تاہم ملکہ اور کیٹ کے خصوصی شو کے اعلان کے بعد ریکارڈنگ میں مزید ایڈیٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔

 کہا جا رہا ہے کہ مگھن اس انٹرویو کے دوران شاہی خاندان سے علیحدگی سے متعلق تفصیل سے بات کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں شاہی خاندان کی جانب سے صحت کے عالمی دن سے متعلق ایک تقریب میں  شرکت کی گئی تھی اور اہم پیغامات دیئے گئے تھے جس میں میگھن اور ہیری بھی شریک ہوئے تھے۔

جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہوگئے ہیں۔

اس سال یہ پروگرام عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے اور شاہی خاندان کی جانب سے صحت سے متعلق پیغامات ٹی وی شو کے ذریعے عوام سے شیئر کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.