پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر پرانی یادرگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں جمائما کو سابق شوہر عمران خان کے ہمراہ ملکہ الزبتھ دوم کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اِن تصاویر میں جمائما نے سر پر دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور عمران خان نے روایتی لباس کے ساتھ سیاہ ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔
پوسٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ کا ملکہ کی موت پر شاہی خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ملکہ نایاب خصوصیات کی حامل تھیں، انہوں نے اپنے فرائض کو شائستگی، نظم و ضبط، وقار، عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ نبھایا۔
جمائما گولڈاسمتھ کا اپنی پوسٹ میں مزید لکھنا تھا کہ اس افسوسناک دنوں میں برطانیہ سے باہر رہنا بہت عجیب لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔
ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔
ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن جائیں گے جبکہ ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل جائے گا۔
ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے خصوصی منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔
Comments are closed.