بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس لے لیے، امریکا و برطانیہ کرمنل ہسٹری مانگ لی

اسلام آباد پولیس نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے برطانیہ اور امریکا میں کرمنل ریکارڈ کے لیے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم کے فنگر پرنٹس امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں کو بھجوادیے ہیں۔

سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں بہت ہی بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس حکام نے امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں سے ملزم ظاہر جعفر کی کرمنل ہسٹری مانگی ہے تاکہ اسے بھی کیس کا حصہ بنایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق نور مقدم قتل کے ملزم ظاہرجعفر کو 2016 میں برطانیہ میں3 مہینے قید اور ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں سفاکی سے قتل کی گئی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا ملزم ظاہرجعفر کیا کام کرتا تھا ، جیو نیوز نے پتا لگا لیا ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سفاکی سے قتل کی گئی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا ملزم ظاہرجعفر کیا کام کرتا تھا، جیو نیوز نے پتا لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر انٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم کا مالک تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے لئے معاونت فراہم کرتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.