جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملتان ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد کردی

ملتان ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

ہائیکورٹ ملتان بینچ میں زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی، جو جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے مسترد کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

زرتاج گل نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے درخواست پی ٹی آئی رہنما کے پیش نہ ہونے پر مسترد کی۔

درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ گرفتار کرنے کے لیے مجھے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب پولیس کو مجھے گرفتار کرنے پر لگا رکھا ہے، کاغذات نامزدگی کے لیے ہر فورم پر اپیل کروں گی۔

زرتاج گل نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلیے ڈیرہ غازی خان کے حلقے این اے 185 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.