ملتان میں ڈی ایس پی کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی پی او منیر مسعود کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ وسیم کے خلاف ڈی ایس پی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی نے محمد عمران نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ نے میرے دفتر میں مجھے خاکی رنگ کا لفافہ پیش کیا۔
محمد عمران نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او وسیم نے مجھے 70 ہزار روپے رشوت پیش کی۔
ڈی ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ ایس ایچ او نے گرفتار ملزمان محمد عمران اور شہباز سے مقدمے میں کم دفعات لگانے پر رشوت لی ہے۔
ڈی ایس پی محمد عمران نے کہا کہ ایس ایچ او دہلی گیٹ نے ملزمان سے ڈھائی لاکھ روپے رشوت لی تھی۔
مقدمے میں ڈی ایس پی نے کہا کہ ایس ایچ او وسیم نے بطور سرکاری ملازم اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
Comments are closed.