پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ پیچ تھوڑی سلو ہوئی ہے اور پرانے گیند پر سوئنگ پکڑی جارہی ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ جیک لیچ کو میں گیم پلان کے مطابق آگے نکل کر کھیل رہا تھا، جس پر آؤٹ ہوا، بدقسمتی سے مس ٹائم کرگیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا گیم پلان یہی تھا کہ آگے بڑھ کر باؤنڈری کروں اور خسارے کو کم کروں۔
پاکستانی بیٹر نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ محمد رضوان کی وجہ سے جو دباؤ بنا وہ توڑنا چاہ رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں علی سلمان، نواز اور میں نے جو غلطیاں کیں وہ دوبارہ نہ ہوں۔
سعود شکیل نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں بھی ہم بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے انگلینڈ کے باقی کھلاڑی جلد آؤٹ ہوں، اس پیچ پر 320 یا 330 کا ہدف ملے تو اُسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.