قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے،فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.