پنجاب اسمبلی کے حلقے 217 ملتان میں والد شاہ محمود قریشی کی شکست کا بدلہ بیٹے زین قریشی نے لے لیا۔
پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کافی کانٹے دار ثابت ہوئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ قریبی مقابلہ ملتان کے حلقے 217 میں قرار دیا جارہا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے 2018ء کے عام انتخابات میں ملتان سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی نشست پر الیکشن لڑا تھا لیکن وہ این اے 150 سے کامیاب اور پی پی 217 سے ناکام ہوئے تھے۔
سلمان نعیم جو آزاد امید وار تھے، انہوں نے شاہ محمود قریشی کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر ساڑھے 3 ہزار سے زائد ووٹوں سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔
شاہ محمود قریشی اور زین قریشی جو قومی اسمبلی کی اپنی اپنی نشست جیتے تھے، اب ملتان میں اپنے حریف کے مقابل پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے صاحبزادے کو اترا۔
پی پی 217 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق زین قریشی نے مقابل سلمان نعیم کو دوگنے یعنی تقریباً 7 ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔
زین قریشی نے ضمنی الیکشن میں 46 ہزار 963 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی ہے جبکہ ن لیگ کے سلمان نعیم نے40 ہزار 104 ووٹ کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
Comments are closed.