بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی الیکشن کے التوا پر سراج الحق کے شدید تحفظات

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 جولائی کو ہونے والی پولنگ ملتوی کردی ہے، جو اب 28 اگست 2022ء کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بارش کی آڑ لی گئی ورنہ صوبائی حکومت تو عرصے سے کوشش کر رہی تھی، الیکشن کمیشن کو یہ پہلو سامنے رکھنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 جولائی کے بجائے 28 اگست اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب 27 جولائی کے بجائے اب 21 اگست کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.