ملتان میں دو روز قبل مبینہ طور پر خود سوزی کرنے والے ڈاکٹر سلیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلیم کی موت دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ گلشن سخی سلطان کالونی میں جمعہ کی رات گھر سے 1 شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی تھی جس کی شناخت ڈاکٹر سلیم محب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر سلیم محب سرکاری ملازمت سے ریٹارئرمنٹ کے بعد نجی میڈیکل کالج میں پڑھا رہے تھے، جمعہ کے روز وہ گھر پر اکیلے تھے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر سلیم محب نے خود سوزی کی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ڈاکٹر سلیم کی موت دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سلیم 22 جنوری کو ملتان میں اپنی بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی تھے۔
Comments are closed.