ملتان میں ہیڈ محمد والا پل پر ایمبولینس اور بس کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا پل پر ایمبولینس اور بس کے درمیان ہونے والے تصادم میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں، ریسکیو اہلکاروں کا تعلق لیہ سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.