لاہور: وزیر اعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سرینگر ہائی وے پر احتجاج کرنے والے ملازمین اپوزیشن کا سیاسی ایندھن بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکار اور سرکاری ملازمین ایک ہی گاڑی کے 2پہیے ہیں، حکومت سرکاری ملازمین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔
سرکار اور سرکاری ملازم ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ حکومت سرکاری ملازمین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ سرکاری ملازمین اپوزیشن کا سیاسی ایندھن بننے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل کریں۔ سخت معاشی حالات کے باوجود مظاہرین کے جائز مطالبات کا حل اور مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا۔
Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 10, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سخت معاشی حالات کے باوجود مظاہرین کے جائز مطالبات حل کریں گے۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے لیے وفاقی دار الحکومت میں آج صبح سے سراپا احتجاج ہیں۔
The post ملازمین اپوزیشن کا ایندھن بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں، فردوس appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.