ملائیشیا کی فلائٹ ایم ایچ 370 کے پراسرار حادثے پر نیٹ فلکس کی سیریز ریلیز ہوگئی۔
گزشتہ روز بدقسمت مسافر طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 برس مکمل ہوچکے ہیں، اس موقع پر نیٹ فلکس نے سیریز ریلیز کی۔
سیریز کا نام ‘MH370: The Plane That Disappeared’ ہے جس کے ڈائریکٹر لوئیز مالکنسن ہیں۔
تین قسطوں میں طیارے کی گمشدگی اور اس سے متعلق سازشی نظریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 8 مارچ 2014 کو ملائیشین ایئرلائنز کے مسافر طیارے نے کوالالمپور سے بیجنگ کیلئے اڑان بھری۔
پرواز کے 40 منٹ بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا، طیارے میں 227 مسافر اور 12 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔
فلائٹ ایم ایچ 370 طیارے کی کچھ اشیا مختلف جگہوں سے ملی ہیں لیکن آج تک کسی ایک مسافر کی لاش نہیں مل سکی، ان مسافروں کو مردہ قرار دیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.