ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی۔ طیارہ اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے جمعہ کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا۔
تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کا طیارہ ابھی تک پرواز نہیں کرسکا، جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
پرواز پی کے 6893 کے طور پر پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 رجسٹریشن AP BMH کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔
طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔
Comments are closed.