ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔
پہلے روز ارجنٹائن، اسپین، فرانس اور جرمنی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ پاکستانی ٹیم کل سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
ایونٹ کے پہلے روز ارجنٹائن نے آسٹریلیا کو ایک۔صفر سے مات دے دی، اسپین نے کینیڈا کو 0-7 سے زیر کیا، جرمنی نے جنوبی افریقا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا جبکہ فرانس نے مصر کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کل سے کر رہی ہے، وہ پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے مدمقابل آئے گی، جس کے لیے قومی ٹیم نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کی نگرانی میں پریکٹس کی۔
Comments are closed.