قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا ملائشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگیا ہے، طیارہ آج شام 5 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ مسافروں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے گا۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو لیزنگ کی رقم کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالمپور میں روکا گیا تھا۔
طیارے کو 15 جنوری کو ملائشیا کی عدالت کے حکم پر کوالپمور ایئر پورٹ پر ٹیک آف سے روک دیا گیا تھا۔
27 جنوری کو دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پاگیا تھا، عدالت نے مقدمہ خارج کر کے جہاز پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.