اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جلد آزاد ی کا سورج طلوع ہوگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر رہے گا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں پوری قوم اُن کے شانہ بشانہ ہے۔
پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کامقدمہ لڑتا رہے گا، بھارت ظلم و ستم سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
پرویز الہی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت جان لے کہ کشمیریوں کی تحریک کسی طرح رکنے والی نہیں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔
Comments are closed.