بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی شکست کا جشن کیسے منایا گیا؟

دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح اور بھارت کی شکست کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں خوشگوار موڈ میں  کشمیری دکھائے گئے جو پاکستان کی جیت پر اپنی خوشی کو روکنے سے قاصر تھے۔

پاکستان کی ناقابلِ تعریف فتح اور بھارت کی شکست پر کشمیری اپنے جوش و خروش کے اظہار کے لیے مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان کے لیے نعرے لگائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان سے مُتاثر ہوگئے جس کی ویڈیو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ’جیوے جیوے پاکستان‘، ’پاکستان زندہ باد‘، ’پاکستان میری جان‘ اور ’اللّہ اکبر‘ کے نعرے لگا کر اپنے جذبات اور خوشی کا اظہار کیا۔

ایک ویڈیو میں حب الوطنی سے بھرپور کشمیری عوام سڑکوں پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے دیکھے گئے۔

آتش بازی سے بھرپور جشن نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پاکستان سے وفاداری اور محبت کو بخوبی انداز میں ظاہر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.