قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے خلاف مقبوضہ وادی میں پوسٹر لگ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز میں جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں مجوزہ اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق جی 20 ممالک سے بائیکاٹ کے مطالبے کے پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔
پوسٹرز پر لکھا ہے کہ ’جموں کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے‘
پوسٹرز میں جی 20 ممالک سے بھارت کے مذموم عزائم کو سمجھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
پوسٹرز پر یہ بھی تحریر ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر متنازع خطے میں اجلاس رکھا ہے، جس کا مقصد کشمیر مخالف منصوبوں اور اقدامات کو چُھپانا ہے۔
پوسٹرز میں لکھا ہے کہ بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا تاثر دینا چاہتا ہے۔ جی 20 ممالک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کےلیے بھارت پر زور دیں۔
پوسٹرز میں سعودی عرب اور ترکی سے سرینگر میں اجلاس کے مکمل بائیکاٹ کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس رواں ماہ شیڈولڈ ہے۔
Comments are closed.