مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ رُکی، مقبوضہ وادی میں دو روز کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے آج ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔
اس سے پہلے بھارتی فوج نے کپواڑہ اور راجوڑی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔
مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.