بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 

مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے محاصرے کو 600 روز مکمل ہوگئے، اس دوران بھارتی فوج نے 323 کشمیریوں کو شہید اور ایک ہزار 753 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران 323 کشمیریوں کو شہید اور پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار 753 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

بیشتر کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض فوج نے گزشتہ شام سے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.