بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر: بارہ مولا میں تین نوجوان شہید، اڑی کا پانچ روز سے محاصرہ

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ضلع شوپیاں میں بھی کشمیری نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ بارہ مولا میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا۔ 

کے ایم ایس کے مطابق قابض فوج نے 18ستمبر سے بارہ مولا کے علاقے اڑی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.