ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں جمعے کی عبادات کے دوران یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.