طالبان کے اقتدار میں آنے پر افغانستان سے فرار ہونے والے سابق حکومتی عہدیداروں کی پرتعیش طرز زندگی سے متعلق امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فرار ہونے والے اشرف غنی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار بیرون ملک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق سابق افغان اعلیٰ عہدیداروں نے جنگ کے آخری دنوں میں بیرون ملک مہنگے گھر خریدنے میں لاکھوں خرچ کیے اور اب افغانستان سے فرار ہو کر انہی پرتعیش گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔
اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق افغان حکومت کے اعلیٰ عہدیدار اب امریکا، متحدہ عرب امارات، یورپی ممالک اور ترکی میں رہتے ہیں۔
Comments are closed.