زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مشہور مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک بھی پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
مفتی مینک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصویریں اور ریلز شیئر کی ہیں۔
مفتی مینک کی انسٹاگرام پوسٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر حصہ لینے اور سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سندھ، پاکستان پہنچے ہیں۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اپنی ایک ریل شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تباہی! پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے‘۔
مفتی مینک نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک خیمہ عطیہ کریں اور ایک خاندان کو آرام دیں، براہ کرم متاثرہ افراد کے لیے کسی بھی قابل اعتماد خیراتی ادارے کے ساتھ جو کچھ بھی امداد میں ہو سکتا ہے دیں، ہمیں اگلے چند برسوں کے لیے پاکستان کی مدد کرنی ہوگی۔
Comments are closed.