وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعے کو کراچی کے تاجروں سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی ہے۔
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد رضوان نے ایم کیو ایم کے دفتر میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
محمد رضوان عرفان نے وزیر خزانہ سے کہا کہ بجلی کے بلوں پر عائد سیلز ٹیکس کا اندراج فی الفور ختم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تاجر سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں اور وہ ٹیکس دینا بھی چاہتے ہیں، تاجروں سے ملاقات کرکے فکس ٹیکس کا آسان سسٹم رائج کیا جائے۔
دوران گفتگو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعے کو کراچی کے تاجروں سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.