بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کے جیل جانے کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مہا سازشی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ ملک کا مہا سازشی اپنے خلاف سازش کا رونا رو رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ عمران خان ملک میں رہیں یا بیرون ملک چلے جائیں دونوں ہی صورتوں میں وہ جیل جائیں گے۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا کہ جو پاگل بیل کانچ کے گھر کا کرتا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو اقتدار میں لانے والے بھی ان کی نالائقی سے پشیمان تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو چیلنج کیا اور پھر اقتدار سے نکال کر دکھایا، ہم نے دن کی روشنی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان رات کی تاریکی میں ملک کا خزانہ خالی، معیشت تباہ اور خارجہ امور برباد کرکے بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ راز بھی فاش ہوگیا ہے کہ عمران خان اور عارف نقوی آپس میں بزنس پارٹنرز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.