بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت، PP و نون لیگی وکلاء کا انتظار

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مفتاح اسماعیل کی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے وکلاء تاحال عدالت نہیں پہنچ سکے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ اور نون لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ الیکشن کمیشن نہیں پہنچ سکے۔

مسلم لیگ نون کے امیداور مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور محمد زبیر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل، سعید غنی، نیئر حسین بخاری اور فاروق ایچ نائیک بھی کمیشن پہنچے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارے وکیل لطیف کھوسہ راستے میں ہیں، ان کا کچھ دیر انتظار کر لیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے وکیل بھی 5 منٹ میں کمیشن پہنچ جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.