بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی  نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی، آج ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے، کل اُن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لاؤں گا۔

علی زیدی نے  پی ایس پی سربراہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے سیاسی ماضی سے سب واقف ہیں، وہ دھمکیاں دینے کے بجائے سیاسی رہنما بنیں۔

سید ندیم حیدر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ اسٹیشن کے 400میٹر سے باہر کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، پولنگ ایجنٹس بھی فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کرپشن اور ٹیکس چوری سے متعلق مفتاح اسماعیل کے الزامات پر علی زیدی طیش میں آگئے، کراچی میں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا اور کہا کہ جمعرات کو اُن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لائیں گے۔

شاہدخاقان عباسی نے سندھ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کی سیاسی قوت سے خوفزدہ ہوکر الیکشن سے قبل حلقے میں ترقیاتی کام کروائے گئے۔

علی زیدی نے کراچی بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کے انتخابی دفتر کے سامنے ہونے والی فائرنگ کی مذمت کی، اس کے ساتھ ہی مصطفیٰ کمال کو اپنا لہجہ درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کیلئے پرامید ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اس حلقے میں کبھی کچھ نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.