پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل بتائیں کراچی میں سندھ کا انتخابی عملہ نہ ہوتا تو کیا رائیونڈ کا ہونا چاہیے تھا۔
اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ملے ووٹ گورنر سندھ کی مہربانی ہے ورنہ ان کی ضمانت ضبط ہوجاتی۔
حسن مرتضی نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں بزدارحکومت اور پی ٹی آئی سندھ میں ن لیگ سے تعاون کر رہی ہے، شور مچانے اور غل غپاڑہ کرنے سے انتخابی نتائج تبدیل نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 249 کے نتائج پر ن لیگ کارویہ میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو والا ہے، انتخابی مواد ’باپ‘ کی نگرانی میں رکھوانے کا مطالبہ کرنیوالے کے رابطے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
حسن مرتضی نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی سرخرو ہوگی اور یہ گنتی سے باہر ہوجائیں گے، ن لیگ کی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا فائدہ حکومت کو اور نقصان اپوزیشن کو ہوگا۔
Comments are closed.