کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جارہی عالمی کوششوں اور ویکسینیشن کے عمل میں تیزی کے بعد دنیا بھر میں معمولات زندگی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔
لگ بھگ ایک سال 4 ماہ بعد پہلی مرتبہ ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد کمرشل پروازوں نے اڑان بھری ہے۔
دنیا بھر میں ہوائی جہازوں کا ڈیٹا رکھنے والے ادارے کے مطابق 16 جولائی 2019 کے 24 گھنٹے کے دوران پوری دنیا میں مجموعی طور پر 100085 کمرشل پروازوں نے اڑان بھری۔
پروازوں کی یہ صورتحال 13 مارچ 2020 کے بعد پہلی مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2020 میں کورونا وائرس میں شدت کے باعث پوری دنیا میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا تھا اور ہزاروں ہوائی جہاز گراؤنڈ کر دیے گئے تھے۔
Comments are closed.