وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے میکرو اکنامک استحکام پر اتفاق رائے ضروری ہے، معاشی مسائل کے قابل عمل حل کےلیے صوبوں کی شرکت ضروری ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ہوا۔
شوکت ترین نے کہا کہ اجتماعی فیصلہ سازی سے معاشی عروج و زوال کے چکر سے نجات ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل سماجی بہبود کے لیے پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔
وزیرخزانہ نے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات پر زور دیا۔
شوکت ترین نے سفارشات کی تیاری کے لیے مختلف ذیلی گروپس قائم کردیئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے اجلاس کو بریفنگ دی، جس میں ہاؤسنگ سیکٹر، ایز آف ڈوئنگ بزنس اور پینشن اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران سبسڈیز، فوڈ سیکیورٹی، توانائی، صحت، سماجی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
Comments are closed.