وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ معاشرے میں شدت پسندی بکھرے ہوئے تعلیمی نظام کی وجہ سے آئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا، مدارس بچوں کو تعلیم دے رہےہیں حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیتے۔
شفقت محمود نے کہا کہ ریاست اور مدارس کے درمیان خلیج ختم کی، مدارس کو تسلیم کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Comments are closed.