مظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں 4 کمسن بچوں سمیت 7 افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی عمران رشید کے مطابق بچوں سمیت 7 افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان میں قتل ہونے والی خواتین کا والد، بھائی اور کزن شامل ہیں جبکہ مرکزی ملزم واردات کے لیے دبئی سے پاکستان آیا تھا۔
ڈی ایس پی عمران رشید نے مزید کہا کہ ملزم گھر کو آگ لگانے کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے دونوں بہنوں کے گھر میں آگ لگائی تھی۔
پیر جہانیاں میں 17 اکتوبر کو ایک گھر میں آگ لگاکر 4 بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.