پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں گزشتہ روز 1 شخص نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر عباسیہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔
باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
تحصیل علی پور میں گزشتہ روز سلیم نامی شخص نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو اپنے جسم سے باندھ کر عباسیہ نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔
پولیس کے مطابق بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگانے والا محمد سلیم احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کا رہائشی تھا۔
باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق چھلانگ لگانے والا شخص مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رنجیدہ تھا۔
Comments are closed.