مظفرگڑھ میں 2 دن میں خواتین سے زیادتی کا تیسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
مبارک پور میں رکشے میں سوار لڑکی سے رکشہ ڈرائیور کی مبینہ زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایک متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ موضع بٹی بھٹیاں کے فش فارم میں چار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر انہیں یرغمال بنایا۔ ڈاکوؤں نے بیوی سے زیادتی کی اور بالیاں لے کر فرار ہوگئے۔
اس واقعے کا بھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا اور تھانہ خان گڑھ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.